پاکستان میں40 فیصد صارفین کی عمریں 18تا 34سال کے درمیان ہیں،رپورٹ

پاکستان میں40 فیصد صارفین کی عمریں 18تا 34سال کے درمیان ہیں،رپورٹ

کراچی(اکنامک رپورتر)صارفین کے رجحانات میں تبدیلی کے باعث کمپنیوں نے فروخت کی حکمت عملی میں تبدیلیاں کی ہیں۔ گزشتہ چند سال کے دوران صارفین کی نئی کلاس کی مارکیٹ میں موجودگی کی وجہ سے مارکیٹنگ کے شعبہ میں نئے رجحانات نے جنم لیاہے۔ مصروف اقتصادی ماہر اور مارکیٹنگ کے شعبہ کے تجزیہ کار منصر احمد نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ پاکستان میں مجموعی آبادی کے 40 فیصد صارفین کی عمریں 18تا 34سال کے درمیان ہیں جو روایتی صارفین کے مقابلہ میں زیادہ کھلے زہن ، نئی نئی چیزوں کے تخلیق کار ، پڑھے لکھے اور ماحول دوست نقطہ نظر کے حامل ہیں جس کے باعث روایتی مارکیٹنگ ان کو متوجہ نہیں کرسکتی ہے۔ بڑی کمپنیوں نے صارفین کی نئی کلاس سے بھرپور استفادہ کیلئےء اپنی حکمت عملی تبدیل کی ہے کیونکہ روایتی اور بزرگ صارفین کے مقابلہ میں نوجوان صارف زیادہ اخراجات کرتاہے اس لئے کمپنیوں نے اپنی توجہ ان پر مرکوز کر رکھی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مارکیٹ میں نئی صارف کلاس سے ملک میں کاروباری رویوں میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں اور ان کاعکس ہماری ملکی مارکیٹ میں عیاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیداواری اداروں کو مارکیٹ کے نئے رجحانات کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے اپنی سماجی و کاروباری ذمہ داریوں کو بھی ادا کرنا پڑتاہے جو ایک مثبت تبدیلی ہے جس سے معاشرہ کی ترقی میں مدد حاصل ہو تی ہے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...