اکیسویں چائنہ سی فوڈ اور فشریز ایکسپو میں شرکت کیلئے 20مئی تک درخواستیں طلب

اکیسویں چائنہ سی فوڈ اور فشریز ایکسپو میں شرکت کیلئے 20مئی تک درخواستیں طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( کامرس رپورتر) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے چین میں منعقد ہونے والی " اکیسویں چائنہ سی فوڈ اور فشریز ایکسپو" میں شرکت کیلئے 20مئی 2016ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کے مطابق عالمی تجارتی نمائش چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہو گی جس میں ہر قسم کی سی فوڈز ، تازہ ، فروزن ، زندہ ، پراسیسڈ ، کوٹنگز وغیرہ ، سی فوڈ مارکیٹنگ باڈیز ، ریفریچریشن اور ڈسپلے وغیرہ کے کاروبار سے منسلک کاروباری ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ واضح رہے کہ عالمی تجارتی نمائش تین روز تک جاری رہے گی جس کا آغاز 2 نومبر جبکہ اختتام 4 نومبر 2016ء کو ہو گا۔ عالمی تجارتی میلے میں شرکت کے حوالے سے تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مزید :

کامرس -