اپوزیشن کے نہیں حکومتی ٹی او آرز بدنیتی پر مبنی ہیں،وزیر اعظم نروس ہو کر ذاتی حملے کر رہے ہیں:اعتزاز احسن

اپوزیشن کے نہیں حکومتی ٹی او آرز بدنیتی پر مبنی ہیں،وزیر اعظم نروس ہو کر ذاتی ...
اپوزیشن کے نہیں حکومتی ٹی او آرز بدنیتی پر مبنی ہیں،وزیر اعظم نروس ہو کر ذاتی حملے کر رہے ہیں:اعتزاز احسن

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنماء سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیراعظم اپوزیشن کے ٹی او آر ز سے نروس ہوگئے اور اپوزیشن پر ذاتی حملے کررہے ہیں‘وزیراعظم سمیت پانامہ لیکس میں جتنے لوگ ہیں سب کے خلاف تحقیقات ہوں گی۔

نجی ٹی وی ’’کیپیٹل ٹی وی‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے نہیں حکومتی ٹی او آر بدنیتی پر مبنی ہیں،اپوزیشن کے ٹی او آر میں کسی کو رعایت نہیں دی گئی، وزیراعظم سمیت پانامہ لیکس میں جتنے لوگ ہیں ان کے خلاف تحقیقات ہوں گی۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس میں جن کے نام آتے ہیں ان کیلئے قانون سازی تجویز کی گئی ہے، پانامہ لیکس سے متعلق خصوصی قانون بنانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کے بیٹوں کو بچانے کیلئے وزراء مزید 400 ناموں کا شور مچا رہے ہیں ہم جو قانون تجویز کررہے ہیں اسی قانون کے تحت جن نئے لوگوں کے نام آئیں گے ان کا بھی احتساب ہوجائے گا۔

مزید : قومی