بیونسے کا گانا لیمنیڈ بل بورڈ چارٹ پر پہلے نمبر پر آ گیا

بیونسے کا گانا لیمنیڈ بل بورڈ چارٹ پر پہلے نمبر پر آ گیا
 بیونسے کا گانا لیمنیڈ بل بورڈ چارٹ پر پہلے نمبر پر آ گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن (این این آئی)امریکی گلوکارہ بیونسے کا گانا ‘لیمنیڈ’ بل بورڈ چارٹ پر پہلے نمبر پر آ گیا ہے جبکہ آنجہانی گلوکار پرنس بھی ایک بار پھر چارٹ پر آ گئے ہیں۔لیمنیڈ بیونسے کا چھٹا البم ہے۔ اس کی 4 لاکھ 85 ہزار کاپیاں اور نو لاکھ گانے فروخت ہوئے۔ آن لائن جاری کئے گئے گانے ‘لیمنیڈ’ کو ایک کروڑ پندرہ لاکھ بار اسٹریم کیا گیا۔لیمنیڈ کو گزشتہ ہفتے نججی کیبل نیٹ ورک پر جاری کیا گیا تھا۔

دوسری جانب گلوکار پرنس جن کا بائیس اپریل کو انتقال ہو گیا تھا ایک بار پھر بل بورڈ چارٹ پر آ گئے ہیں۔ ان کی پانچ البمز پہلی دس البمز میں شامل ہو گئی ہیں۔

مزید : کلچر