زارا ملک نے دو نئے پراجیکٹ سائن کرلئے‘ لان برانڈ اور فلم شامل
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ زارا ملک نے دو نئے پراجیکٹس سائن کرلئے ہیں جن میں لان برانڈ اور فلم بھی شامل ہے۔اس بارے میں زاراملک نے’’پاکستان‘‘کوبتایا کہ میں فیشن ماڈلنگ تو باقاعدگی سے کررہی ہوں لیکن مجھے کافی عرصے سے ایکٹنگ کی آفرز بھی ہورہی تھیں جس کے بعد میں نے ٹی وی کی بجائے فلم کو ترجیح دیتے ہوئے کچھ عرصہ پہلے ایک فلم میں کام کیا تھا جو مکمل ہوچکی ہے اور بہت جلدریلیزکردی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ میں نے حال ہی میں ایک اور فلم میں کام کا معاہدہ کیا ہے جس میں میرالیڈ رول ہے اور اس فلم کی کاسٹ میں نامور فنکار شامل ہیں۔زاراملک نے مزید کہا کہ غیر معیاری فلموں کا حصہ بننے کی بجائے میں گھربیٹھنا پسند کروں گی۔