اداکاراسدملک کی ایک بار پھر کراچی منتقل ہونے کی تیاریاں

اداکاراسدملک کی ایک بار پھر کراچی منتقل ہونے کی تیاریاں

لاہور(فلم رپورٹر)اداکاراسدملک ایک بار پھرکراچی منتقل ہونے کی تیاریاں اس بات کا انکشاف انہوں نے’’پاکستان‘‘سے ملاقات کے دوران کیا ۔اسدملک نے بتایا کہ میں کافی سالوں سے کراچی مقیم تھا لیکن اب میں نے دوتین سال لاہور میں رہ کرکام کیا اور اس دوران مجھے’’کنیز‘‘اور ’’چندن ہار‘‘جیسے کئی ڈراموں میں کام کرنے کا موقع ملا ۔انہوں نے بتایا کہ ان دنوں میں ڈائریکٹرذوالفقارعلی کے سوپ’’تیرے پیارمیں‘‘کی ریکارڈنگ میں مصروف ہوں جس کے مکمل ہوتے ہی ایک بار کراچی منتقل ہوجاؤں گا۔

اسد ملک نے مزید کہا کہ لاہور میرا شہر ہے اور یہاں گزرا ہوا وقت میرے لئے ہمیشہ یادگاررہے گا۔

مزید : کلچر