معروف میزبان نازیہ ملک کا ڈرامے میں کام سے انکار

معروف میزبان نازیہ ملک کا ڈرامے میں کام سے انکار

لاہور(فلم رپورٹر)معروف میزبان نازیہ ملک نے ڈرامے میں کام سے انکارکردیا ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نازیہ ملک کو کزشتہ دنوں لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک معروف پروڈیوسر نے ا پنی سیریل میں کام کے لئے رابطہ کیا لیکن انہوں نے انکار کردیا۔اس بارے میں نازیہ ملک کا کہنا تھا کہ ان دنوں میں مختلف پراجیکٹس میں مصروف ہوں اس لئے ایکٹنگ کے لئے وقت نکالنا میرے فی الحال ممکن نہیں ہے

،یادرہے کہ نازیہ ملک مختلف چینلز سے کئی پروگراموں کی میزبانی کرچکی ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ ڈریس ڈیزائننگ بھی کرتی رہی ہیں۔

مزید : کلچر