ڈائریکٹر فہیم برنی کی نئی ڈرامہ سیریل’’لاج‘‘کا پہلا سپیل مکمل

ڈائریکٹر فہیم برنی کی نئی ڈرامہ سیریل’’لاج‘‘کا پہلا سپیل مکمل

لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر فہیم برنی کی نئی ڈرامہ سیریل’’لاج‘‘کا پہلا سپیل مکمل ہوگیا ہے جس میں کامران جیلانی،اسما عباس اور نیئراعجاز سمیت دیگر فنکاروں نے حصہ لیا۔اس سیریل کی ریکارڈنگ کافی دنوں سے مریدکے میں جاری تھی جہاں کہانی کی مناسبت سے ایک خاص حویلی کا انتظام کیا گیا ہے جس کی تلاش ایک سال سے جاری تھی اور اسی وجہ سے ریکارڈنگ کافی عرصہ تعطل کا شکار بھی رہی۔اس بارے میں اسماعباس نے بتایا کہ’’لاج‘‘کی کہانی بہت ہی مختلف جو ناظرین کو ضرورپسند آئے گی ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میں اس سیریل کے علاوہ لاہور میں کاشف نثار کی نئی سیرل’’دم پخت‘‘میں بھی کام کررہی ہوں جبکہ میرے چار ڈرامے مختلف چینلز سے آن ائر ہیں۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...