احسن طالش کی ڈرامہ سیریل’’دیوانہ‘‘مکمل،نجی چینل سے آن ائیر ہوگی

احسن طالش کی ڈرامہ سیریل’’دیوانہ‘‘مکمل،نجی چینل سے آن ائیر ہوگی

لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر احسن طالش کی ڈرامہ سیریل’’دیوانہ‘‘مکمل ہوگئی ہے جسے بہت جلد آن ائرکردیا جائے گا۔ان دنوں نجی ٹی وی سے سیریل کا پرومو اور ٹائٹل سانگ نشرکیا جارہا ہے جسے کافی پسندکیا جارہا ہے ۔اس سیریل کی کہانی عدیل رزاق نے لکھی ہے جبکہ کاسٹ میں وسیم عباس،اقراعزیز،صباحمیدطارق جمیل،حنا خواجہ بیات اورشہروز سبزواری قابل ذکر ہیں۔اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے احسن طالش نے بتایا کہ ’’دیوانہ‘‘محبت کی کہانی ہے جسے ایک منفردانداز سے پیش کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیریل آن ائر ہونے سے پہلے ہی اس کا ٹائٹل سانگ مقبول ہوگیا ہے۔

مزید : کلچر