ملائیکا اروڑا کی رقص شو ’’جھلک دکھلا جا‘‘ میں جج کے فرائض ادا کرنے سے معذرت
ممبئی (اے پی پی) بالی وڈآئٹم گرل ملائیکا اروڑا خان معروف ٹی وی رقص چیلنج شوجھلک دکھلا جا کے اگلے سیزن میں جج کے فرائض نہیں سنبھالیں گی۔بالی وڈ ذرائع ابلاغ کے مطابق آئٹم گرل ملائیکا اروڑا خان جو عرصہ دراز سے ٹی وی رقص چیلنج شوٰٰجھلک دکھلا جا کے سلسلے کے پروگراموں میں جج کے فرائض سنبھال رہی تھیں،اس شو کے اگلے سیزن میں جج کے فرائض نہیں سنبھالیں گی
،ان کے متبادل میں جج کی ذمہ داری اداکارہ جیکولین فرنینڈس سنبھالیں گی۔نئے سیزن کی تیاریاں جلد ہی کر لی جائیں گی۔