لاہورآرٹس کونسل الحمراء ریفرنس اینڈ ریسرچ سنٹر میں تحقیقی مواداکٹھا کرنے کاکام جاری

لاہورآرٹس کونسل الحمراء ریفرنس اینڈ ریسرچ سنٹر میں تحقیقی مواداکٹھا کرنے ...

لاہور(فلم رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل (الحمراء)کے زیر اہتمام الحمراء ریفرنس اینڈ ریسرچ سنٹر میں تحقیقی مواداکٹھا کرنے کاکام بڑی تیزی سے جاری ہے۔ ایگز یکٹو ڈائر یکٹر کیپٹن(ر)عطاء خان کی نگرانی میں جہاں کتابوں کے ذخیرے میں اضافہ کیا جارہا ہے وہاں آڈیو اورویڈیوآرکائیوز کے لئے بھی مختلف نشریاتی اداروں کے تعاون سے نادر اور نایاب آوازوں پر مشتمل آرکائیوز ترتیب دیا جارہا ہے

،خیال رہے کہ الحمراء ریفرنس اینڈریسرچ سنٹر کی مدد سے دو طلباء اب تک پی ایچ کی ڈگری حاصل کرچکے ہیں۔

مزید : کلچر