تھیٹر مافیامتحرک،فنکاروں کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ جاری

تھیٹر مافیامتحرک،فنکاروں کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)تھیٹر مافیا ایک بار پھر متحرک ہوگیا ہے جس کے بعد فنکاروں کوڈرانے دھمکانے کا سلسلہ جاری ہے جس سے بہت سے فنکار دلبرداشتہ ہیں تاہم انہوں نے بعض مجبوریوں کے باعث خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ کچھ عرصے سے سٹیج پر بعض غیر متعلقہ افراد کی مداخلت بڑھ گئی جو ڈرامے کی پروڈکشن میں اور کاسٹ سمیت دیگر معاملات اپنی مرضی سے چلانے کی کوشش کرتے ہیں جس سے کئی بار مسائل پیداہوچکے ہیں لیکن زیادتی کا شکار فنکار خاموش ہیں
اور کئی فنکار اب تھیٹر کی بجائے فلم اور ٹی وی کو ترجیح دے رہے کیونکہ ان کے مطابق اب سٹیج کا ماحول پہلے کی نسبت بہت تبدیل ہوچکا ہے۔

مزید :

کلچر -