اداکارہ کترینا کیف کو فلم ٹیوب لائٹ میں بطور ہیروئن کاسٹ کر لیا گیا
ممبئی (اے پی پی)بالی وڈ ہدایتکار کبیر خان نے اداکارہ کترینا کیف کو اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے متبادل میں اپنی فلم ٹیوب لائٹ میں بطور ہیروئن کاسٹ کر لیا۔ بالی وڈ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار کبیر خان نے اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے فلم ٹیوب لائٹ سے واک آوٹ کے بعد اداکارہ کترینا کیف کو اپنی فلم میں بطور ہیروئن کاسٹ کر لیا،فلم میں سلمان خان اور کترینا ایک تھا ٹائیگر کے بعد ایک بار پھر سلور سکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے
،فلم کی عکسبندی کا آغاز جلد ہی کیا جائیگا۔