صائمہ خان کی سٹیج ڈرامہ ’’حسن حاضر ہے ‘‘میں شاندار پر فارمنس

صائمہ خان کی سٹیج ڈرامہ ’’حسن حاضر ہے ‘‘میں شاندار پر فارمنس
 صائمہ خان کی سٹیج ڈرامہ ’’حسن حاضر ہے ‘‘میں شاندار پر فارمنس

  

لاہور(فلم رپورٹر) صائمہ خان کی سٹیج ڈرامہ ’’حسن حاضر ہے ‘‘میں شاندار پر فارمنس شائقین جھومتے رہے ڈرامہ ڈائر یکٹرڈاکٹر اجمل ملک نے صائمہ خان کو ڈرامہ کی کا میابی کی ضمانت قرار دیدیا ۔ شالیمار تھیٹر میں نئے شروع ہونیوالے سٹیج ڈرامہ میں صائمہ خان کے ساتھ اداکارہ آشا چوہدری ‘شیبا رانی ‘شیزی خان ‘عمران خان شوکی،گڈو کمال،ساقی خان،ندیم برال اور بے بی جان سمیت دیگر فنکار پر فارمنس کر رہے ہیں اور صائمہ خان نے پہلے ہی دن شاندار پر فارمنس کا مظاہر ہ کر کے شائقین کو جھومنے پر مجبور کرد یا اور شائقین پر فارمنس کے دوران صائمہ خان کی تالیاں بجا کر بھر پور حوصلہ افزائی کرتے رہے ہیں جبکہ صائمہ خان نے کہا ہے کہ شائقین کی امنگوں کے مطابق پر فارمنس کر رہی ہوں ڈائر یکٹر ڈاکٹر اجمل ملک نے کہا ہے کہ صائمہ خان کو شائقین کی بھر پور ڈیمانڈ پر لیکر آئے ہیں او ر ان کی پر فارمنس ڈرامہ کی کا میابی کی ضمانت ہے ۔

مزید : کلچر