فیصل آباد میں سیکیورٹی فورسز نے کومبنگ آپریشن میں 9افراد کو گرفتار کر لیا ،بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

فیصل آباد میں سیکیورٹی فورسز نے کومبنگ آپریشن میں 9افراد کو گرفتار کر لیا ...
فیصل آباد میں سیکیورٹی فورسز نے کومبنگ آپریشن میں 9افراد کو گرفتار کر لیا ،بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل آباد میں سیکیورٹی فورسزنے شہر کے مختلف علاقوں میں کومنبگ آپریشن کرتے ہوئے 9افراد کو حراست میں لے لیاہے ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے تمام افراد کو ستیانہ روڈ اور رضا آباد میں کارروائی کے دوران حراست میں لیاہے جن کے قبضہ سے جعلی رجسٹریشن والی چھ موٹر سائیکلیں ،ایک کار اور بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیاہے جن میں دو اے کے 47،5پستول ،پمپ ایکشن،2ٹیلی سکوپ اور سیکڑوں گولیاں شامل ہیں ۔سیکیورٹی فورسز نے تمام افراد کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاہے ۔

مزید : فیصل آباد