پی سی بی نے مکی آرتھر کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پی سی بی نے مکی آرتھر کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) حکام نے جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹ مکی آرتھر کو قومی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ تعینات کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وقار یونس کے استعفیٰ کے بعد ہیڈ کوچ کے خالی عہدے پر مکی آرتھر کو تعینات کردیا گیاہے۔ پی سی بی حکام اور مکی آرتھر کے درمیان بات چیت جاری تھی جس کے بعد انہیں آج نیا ہیڈ کوچ مقرر کیاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق مکی آرتھر اس سے قبل ساؤتھ افریقہ کی ٹیم کیلئے پانچ سال کوچنگ کی ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں جبکہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کوچ بھی رہ چکے ہیں۔