عالمی رینکنگ میں تنزلی فکر مندی کی بات ہے ، اب بڑی ٹیموں کو ہرا نا ہو گا ، مصباح الحق

عالمی رینکنگ میں تنزلی فکر مندی کی بات ہے ، اب بڑی ٹیموں کو ہرا نا ہو گا ، ...

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین مصباح الحق نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ عالمی رینکنگ میں پاکستان کا نویں نمبر پر ہونا فکرمندی کی بات اور مجھے اس کا احساس ہے، صورتحال میں بہتری کیلئے گرین شرٹس کو اب بڑی ٹیموں کو ہرانا ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ ٹیم نے سال کے اوائل میں نیوزی لینڈ سے اچھا مقابلہ کیا لیکن جیتنے کے مواقع ضائع کرکے سیریز گنوا دی، ہمیں فتح حاصل کرنا چاہیے تھی۔انھوں نے کہا کہ ہمارا آئندہ شیڈول سخت اور مضبوط ٹیموں کا سامنا ہوگا تاہم بہتر کارکردگی سے رینکنگ بہتر بنانے کیلئے پْرعزم ہیں، انگلینڈ کو اسی کے میدانوں میں ہرانا آسان نہیں، یہ یقیناً بہت بڑا چیلنج ہوگا لیکن یہی وقت ہے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹاپ ٹیموں کو زیر کرکے رینکنگ کو بہتر بنائیں۔ اظہرعلی نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئی سلیکشن کمیٹی اورکوچ کے آنے سے اچھی منصوبہ بندی ہو گی،کھلاڑی اپنی کارکردگی میں بہتری لاتے ہوئے ٹیم کو ایک بار پھر بحران سے نکالنے میں مددگار ثابت ہونگے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی