انگلینڈ میں شیڈول پاک بھارت ویٹرنز ہاکی سیریز ملتوی

انگلینڈ میں شیڈول پاک بھارت ویٹرنز ہاکی سیریز ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(آن لائن)انگلینڈ میں شیڈول پاک بھارت ویٹرنز ہاکی سیریز ملتوی کردی گئی۔ذرائع کے مطابق ویٹرنز سیریز 13 سے 15 مئی تک انگلینڈ میں شیڈول تھی جس کے لیے 13 قومی کھلاڑیوں میں سے صرف عاطف بشیر کو ویزہ جاری کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارتی سابق ہاکی اسٹارز پر مشتمل ہاکی سیریز انگلینڈ کے مقامی کلب نے رکھی تھی۔ سیریز کے لیے انگلینڈ ہاکی فیڈریشن اور سفارت خانے کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا۔دوسری جانب بھارتی حکومت نے اپنے کھلاڑیوں کو این او سی جاری نہیں کیا۔ ایونٹ میں قاسم خان ، محمدعمران ، وقار شریف ، طارق عزیز ، ریحان بٹ اور محمد ثقلین نے ان ایکشن ہونا تھا۔