سری لنکا اور ایسیکس کے مابین تین روزہ ٹور کرکٹ میچ کل شروع ہوگا

سری لنکا اور ایسیکس کے مابین تین روزہ ٹور کرکٹ میچ کل شروع ہوگا

اسلام آباد (اے پی پی) سری لنکا کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کا آغاز کل اتوار سے تین روزہ ٹور میچ سے کرے گی۔ آئی لینڈرز دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ٹیسٹ سیریز سے قبل سری لنکن ٹیم دو تین روزہ پریکٹس میچز کھیلے گی۔ سری لنکا اور ایسیکس کاؤنٹی کے مابین پہلا تین روزہ پریکٹس میچ (کل) اتوار سے چیمسفورڈ میں شروع ہوگا۔ سری لنکن ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ 13 سے 15 مئی تک لیسٹر شائر کے خلاف کھیلے گی۔ سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 19 سے 23 مئی تک ہیڈنگلے، لیڈز میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ 27 سے 31مئی تک چیسٹر لی سٹریٹ، جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 9 سے 13 جون تک لارڈز میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ21 جون کو نوٹنگھم ، دوسرا 24 جون کو برمگنھم، تیسرا 26 جون کو برسٹول، چوتھا 29 جون کو لندن جبکہ پانچواں اور آخری میچ 2 جولائی کو کارڈف میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی 20 انٹرنیشنل 5 جولائی کو ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی