ایشین سنوکر چیمپئن شپ، تربیتی کیمپ 10 مئی سے شروع ہو گا

ایشین سنوکر چیمپئن شپ، تربیتی کیمپ 10 مئی سے شروع ہو گا

اسلام آباد (اے پی پی) رواں ماہ متحدہ عرب امارات میں شیڈول چوتھی ایشین ٹیم ایونٹ اور پانچویں سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلے میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 10 مئی سے موون پک ہوٹل آرکیڈ، کراچی میں شروع ہو گا۔ ایونٹ 18 سے 26 مئی تک ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) نے پہلے ہی چیمپئن شپ کیلئے چار رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ محمدآصف، محمد بلا، بابرمسیح اور اسجد اقبال پاکستان کی نمائندگی کریں گے، پی بی ایس اے کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چوتھی ایشین ٹیم ایونٹ اور پانچویں سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلے میں قومی کیوئسٹس کا تربیتی کیمپ 10 سے 16 مئی تک موون پک ہوٹل آرکیڈ، کراچی میں منعقد ہو گا۔ کیوئسٹس کا کہنا ہے کہ یہ ایونٹ بہت اہمیت کا حامل ہے ہم بھرپور تیاری کے ساتھ اس میں شرکت کریں گے تاکہ ٹرافی کے ساتھ واپس وطن لوٹیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...