اسلام آباد گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ ستمبر میں کھیلی جائیگی

اسلام آباد گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ ستمبر میں کھیلی جائیگی

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے کہا ہے کہ اسلام آباد گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ رواں سال ستمبر میں اسلام آباد میں کھیلی جائیگی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ملک میں خواتین میں نیٹ بال کے کھیل کیلئے مختلف شہروں میں ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اسلام آباد، فیصل آباد، بہاولپور، پشاور، کوئٹہ، ملتان شامل ہیں اور ان ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والی لڑکیوں کو بیرون ملک تربیت کیلئے بھیجا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے پہلی اسلام آباد گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ رواں سال ستمبر میں کھیلی جائیگی جس میں بارہ ٹیموں کو رکھا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی