قومی ٹیم 18 ویں ایشین سکوائش ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت کریگی

قومی ٹیم 18 ویں ایشین سکوائش ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت کریگی

اسلام آباد (این این آئی)چار رکنی قومی ٹیم 18 ویں ایشین سکوائش ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت کریگی۔ چیمپئن شپ 11 مئی سے چائنیزتائپے میں شروع ہوگی۔ ایونٹ میں گرین شرٹس تیسری بار اعزاز کے دفاع کیلئے قسمت آزمائی کریگا۔ چار رکنی ٹیم میں فرحان زمان، طیب اسلم، فرحان محبوب اور اسرار گل شامل ہیں جبکہ ٹیم کے ہمراہ فہیم گل کوچ اور عامرنواز مینجر ہوں گے۔ چیمپئن شپ 16 مئی تک جاری رہے گی اور قومی ٹیم 9 مئی کو لاہور سے چائنیزتائپے کے لئے روانہ ہوگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...