شیڈول کرکٹ سیریز میں سری لنکا اے ٹیم کو سپانسر کرے گی

شیڈول کرکٹ سیریز میں سری لنکا اے ٹیم کو سپانسر کرے گی

کولمبو (اے پی پی) سری لنکا کرکٹ اور انرجی کمپنی لنکا آئی او سی کے درمیان تین سالہ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے کے تحت لنکا آئی او سی تین برسوں کے دوران شیڈول ملک اور بیرون ملک کرکٹ سیریز میں سری لنکا اے ٹیم کو سپانسر کرے گی۔ لنکا آئی او سی کی سپانسر شپ کے ساتھ سری لنکن اے ٹیم ہوم اینڈ اوے 9 دورے کرے گی۔ سری لنکا کرکٹ کے صدر تھیلانگا نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ لنکا آئی او سی اے ٹیم کو سپانسر کرنے کیلئے سامنے آئی ہے اس سے ملکی کرکٹ کو فروغ حاصل ہو گا۔ لنکا آئی او سی اور سری لنکا کرکٹ کے درمیان سپانسرشپ معاہدہ 2018ء میں اختتام پذیر ہو گا۔

 

مزید : کھیل اور کھلاڑی