سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کیلئے الیسٹر کک کو صرف 36رنز درکار

سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کیلئے الیسٹر کک کو صرف 36رنز درکار

کولکتہ (آن لائن) بھارتی سابق کھلاڑی سچن ٹنڈولکر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں متعدد ریکارڈ اپنے نام کیے لیکن ان کے اہم ریکارڈز میں سے ایک توڑنے کیلئے الیسٹر کک صرف 36رنز کے فاصلے پر ہیں ۔سچن ٹنڈولکر نے 31 سال اور 10 ماہ کی عمر میں 10ہزار ٹیسٹ رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا، انہوں نے یہ اعزاز 2005 میں پاکستان کے خلاف کولکتہ کے مقام پر بنایا تھا۔ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگ میں ٹنڈولکر نے 52، 52 رنز بنائے تھے۔اب ان کے اس ریکارڈ کو انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان ایلسٹر کک سے شدید خطرات لاحق ہیں جو اس ریکارڈ کو توڑنے سے صرف 36 رنز کے فاصلے پر ہیں۔انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 19 مئی سے ہو گا اور اگر 31 سالہ ایلسٹر کک یہ ریکارڈ توڑ دیتے ہیں تو وہ ٹنڈولکر سے پانچ مہینے کم عمر ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...