پی سی بی کا سیالکوٹ ، گوجرانوالہ اور حافظ آباد کی ٹیموں کو روکنے پر نوٹس

پی سی بی کا سیالکوٹ ، گوجرانوالہ اور حافظ آباد کی ٹیموں کو روکنے پر نوٹس

 گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور حافظ آباد کی انڈر19کی ٹیموں کو انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں زبردستی روکنے پر از خود نوٹس لیتے ہوئے صدر ڈی سی اے سیالکوٹ عمران رفیق ٹونی ،صدر ڈی سی اے گوجرانوالہ احمد اجلیس ،صدر ڈی سی اے حافظ آباد زبیر انصاری ،سیکرٹری ڈی سی اے گوجرانوالہ میاں اسد سعید ایڈووکیٹ اور سیکرٹری ڈی سی اے سیالکوٹ فیصل ملک کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیموں کو روکنا پی سی بی کے آئین سے بادی النظر کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ پی سی بی حکام نے جاری کردہ شوکاز نوٹسز میں مذکورہ بالا عہدیداران سے کہا ہے کہ سات یوم کے اندراندر اپناتحریری طور پر مؤقف پیش کریں کہ انہوں نے پی سی بی کے آئین کی خلاف ورزی کیوں کی جاری کردہ نوٹس پی سی بی کی مجاز اتھارٹی کی جانب سے منظوری کے بعد کئے گئے ہیں اور نوٹس میں مزید کہا گیا کہ اندر معیاد اپنا مؤقف پیش نہ کرنے پر یک طرفہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی دریں اثناء ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ ریجن کے صدر محمدنعمان بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کی نمائندگی کرنے والے نوجوان کھلاڑیوں کے مستقبل کو تباہ کرنے والے عناصر کے خلاف پورے ریجن میں شدید غم وغصہ پایا جارہا ہے اور کسی ٹولے کو ذاتی مفادات کی خاطر نوجوان کھلاڑیوں کے مستقبل کو تاریک کرنے کی اجازت نہ دی جائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...