انڈین پریمیئر لیگ میں آج مزید دو میچ کھیلے جائیں گے

انڈین پریمیئر لیگ میں آج مزید دو میچ کھیلے جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ میں (آج) ہفتہ کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلے میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور اور رائزنگ پونے سپرجائنٹس جبکہ دوسرے میچ میں کنگز الیون پنجاب اور دہلی ڈیئر ڈیولز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق نویں آئی پی ایل کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور (آج) پہلا میچ رائل چیلنجرز بنگلور اور رائزنگ پونے سپرجائنٹس کے مابین کھیلا جائے گا۔ پونے کی ٹیم ایم ایس دھونی کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بنگلور کی کپتانی کے فرائض ویراٹ کوہلی انجام دیں گے۔ دوسرے میچ میں کنگز الیون پنجاب اور دہلی ڈیئر ڈیولز کی ٹیمیں موہالی میں پنجہ آزما ہوں گی۔