آئی پی ایل ، رائزنگ پونے سپر جیانٹس نے دہلی ڈیئر ڈیولز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

آئی پی ایل ، رائزنگ پونے سپر جیانٹس نے دہلی ڈیئر ڈیولز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی پی ایل کا 33 واں میچ گزشتہ روز دہلی ڈیئر ڈیولز اور رائزنگ پونے سپر جیانٹس کے درمیان کھیلا گیا جس میں رائزنگ پونے سپر جیانٹس نے7 وکٹوں سے دہلی ڈیئر ڈیولز کو شکست دے دی۔ دہلی ڈیئر ڈیولز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے ۔ہدف کے تعاقب میں رائزنگ پونے سپر جیانٹس نے آخری اوور میں ٹارگٹ پورا کرتے ہوئے 166 رنز بنا کر میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی