مشکل حریفوں کو ہرانے سے ہی رینکنگ بہتر ہوگی ٗ اظہرعلی

مشکل حریفوں کو ہرانے سے ہی رینکنگ بہتر ہوگی ٗ اظہرعلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (این این آئی)پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے نئے کوچ اور حال ہی میں منتخب ہونے والے چیف سلیکٹر انضمام الحق کے ساتھ مل کر اپنی ٹیم کی ایک روزہ کرکٹ میں رینکنگ بہتر بنانے کی امید کا اظہار کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں اظہر علی نے کہا کہ میرے خیال میں نئے کوچ اور نئی سلیکشن کمیٹی ہمیں منصوبہ بندی کرنے میں مدد کریں گے اور میں پرامید ہوں کہ لڑکے اپنی کارکردگی کو اوپر لیکر جائیں گے جس کی ہمیں شدید ضرورت ہے۔انہوں نے پاکستان کی ایک روزہ رینکنگ کوپریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو مشکل حریفوں کیخلاف اپنے میچز کھیلنے ہیں تاہم ٹیم ان کے خلاف فتوحات حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اظہر نے اعتراف کیا کہ ان کا مقابلہ مشکل ٹیموں سے ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ انہیں ہرانے سے پاکستان کی رینکنگ میں بہتری آئیگی۔ایک روزہ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ان کی ٹیم مختلف مواقعوں پر جیت کے قریب پہنچنے کے باوجود اسے حاصل نہیں کرپائی۔اگر آپ نیوزی لینڈ کی سیریز دیکھیں تو ہمیں اسے جیتنا چاہیے تھا ۔تاہم ہم ایسا نہیں کرسکے اور اچھی پوزیشن پر ہونے کے باوجود میچز ہارے۔