نیٹ بال فائنل ، پشاور ہزارہ ریجن کو ہرا کر چیمپئن بن گیا

نیٹ بال فائنل ، پشاور ہزارہ ریجن کو ہرا کر چیمپئن بن گیا

 پشاور(آئی این پی)پشاور میں انٹر ریجنل ویمن گیمز کے آخری روزنیٹ بال کے فائنل میں پشاور کی ٹیم نے ہزارہ ریجن کوکے مقابلے میں 7گول سے ہراکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔اس موقع پرخیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سنیٹر حاجی غلام علی مہمان خصوصی تھے جنہوں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے اور ٹرافیاں دیں،کھلاڑیوں نے سارا دن بھوکے پیٹ گزارکر بھی نمایاں اوراچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔محکمہ سپورٹس خیبر پختونخواکے زیر اہتمام پشاورمیں جاری انڈر23گیمز کے تیسرے اور آخری روزکھیلے گئے نیٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل اورفائنل میچوں میں پشاور اور ہزارہ ریجن کی ٹیموں کی خواتین کھلاڑیوں نے سارا دن خالی پیٹ مقابلوں میں حصہ لیکر بھی بہتر کھیل پیش کیا ۔آرگنائزر نے آفیشلزکیلئے کھانے کااہتمام کیا تھا تاہم جن بچیوں کی شرکت سے گیمز کا انعقاد ممکن ہوا،وہی بچیوں کے کھانے کا کوئی بندوبست نہیں کیاجنہوں نے نے سارا دن بھوک اور خالی پیٹ گزارااور چمپئن بننے کا اعزازحاصل کیا ۔نیٹ بال کے فائنل میچ میں پشاور کی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرکے ہزارہ ریجن کو 6کے مقابلے میں7گول سے شکست دیکر ٹرافی جیت لی۔واضح رہے کہ انٹر ریجنل گیمز کے متعددکھیلوں کے مقابلوں میں وہی کھلاڑیوں نے کرکٹ،بیس بال، اتھلیٹکس،ہاکی،والی بال،باسکٹ بال،جوڈو،ووشو اور نیٹ بال سمیت دیگر شامل میں کھیلوں میں اپنی ریجن کی نمائندگی کی۔اس سے ظاہر ہوتاہے کہ ان گیمز کے انعقاد پر7کروڑ 4لاکھ روپے لگاکر بھی آرگنائزرزمطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...