ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی آپ بیتی جولائی میں منظرعام پر آئے گی

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی آپ بیتی جولائی میں منظرعام پر آئے گی

ممبئی (این این آئی)بھارت کی عالمی شہرت یافتہ ٹینس پلیئرز اور ویمنز ڈبلز کی عالمی نمبر ایک ثانیہ مرزا کی آپ بیتی جولائی میں شائع ہوگی ۔ذرائع کے مطابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ نے آپ بیتی اپنے والد عمران مرزا کی مدد سے تحریر کی ہے۔بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا 19 سال کی عمر ومبلڈن گرلز چمپئن بن کرشہرت حاصل کی تھی۔ وہ عمدہ کارکردگی کی بدولت بھارت کی سنگلز اور ڈبلز نمبر ایک وومن پلیئر ہیں ٗ سوئزر لینڈ کی مارٹینا ہنگز کے ساتھ کئی ماہ سے ویمنز ڈبلز ٹاپ رینکنگ پر فائز ہونے کے ساتھ ڈبلز کی عالمی نمبر ایک کھلاڑی بھی ہیں۔پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کے بعد ثانیہ مرزا نے پاکستان میں بھی بے پناہ مقبولیت حاصل کرلی ٗ ایس اگینسٹ دی آڈرثانیہ مرزا کی آپ بیتی جولائی میں شائع ہوگی جسے ٹینس اسٹار نے اپنے والد عمران مرزا کے ساتھ تحریر کیا کتاب میں ثانیہ مرزا کمسن لڑکی سے عالمی شہرت یافتہ ورلڈ نمبر ون ڈبلز پلیئر بننے کا احاطہ کیا گیا۔ثانیہ مرزانے کہاکہ ان کی کتاب بھارت کی اگلی جنریشن کیلئے ٹینس کورٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کی محرک ہوگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...