مارک باؤچر کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے وکٹ کیپنگ کنسلٹنٹ مقرر

مارک باؤچر کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے وکٹ کیپنگ کنسلٹنٹ مقرر

اسلام آباد (اے پی پی) کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے رواں آئی پی ایل کے بقیہ میچز کیلئے سابق جنوبی افریقن وکٹ کیپر مارک باؤچر کی بطور وکٹ کیپنگ کنسلٹنٹ خدمات حاصل کر لیں۔ باؤچر نے 450 سے زائد انٹرنیشنل میچز کھیل رکھے ہیں اور ان کا شمار دنیائے کرکٹ کے بہترین وکٹ کیپرز میں ہوتا ہے۔ وہ آئی پی ایل میں ہم وطن پلیئر جیک کیلس کو جوائن کریں گے جو بطور ہیڈکوچ کولکتہ کے ساتھ فرائض انجام دے رہے ہیں۔ باؤچر آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ انہیں جنوبی افریقہ کی طرف سے 147 ٹیسٹ، 295 ون ڈے اور 25 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے اور انہوں نے مجموعی طور پر وکٹوں کے پیچھے 998 شکار کر رکھے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی