اپنی کارکردگی سے ناقدین کو جواب دینا چاہتا ہوں، احمد شہزاد

اپنی کارکردگی سے ناقدین کو جواب دینا چاہتا ہوں، احمد شہزاد

کراچی(آن لائن)ّ قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹسمین احمد شہزاد نے کہا ہے کہ کیریئر میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں، ہمیشہ ملک کیلئے کھیلا، ٹیم سے باہر ہونے پر دکھ ہوتا ہے، کوشش ہے اپنی کارکردگی سے ناقدین کو جواب دوں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری ساری توجہ صرف کرکٹ پر ہے، ٹیم سے باہر ہونے پر دکھ ہوتا ہے، کمر کی تکلیف کے باوجود پاکستان کپ کھیلا، مجھے کرکٹ کھیلنے سے کوئی نہیں روک سکتا، کوشش ہے اپنی کارکردگیس ے ناقدین کو جواب دوں۔قومی ٹیم کے اوپنر نے مزید کہا کہ ڈسپلن پر آج تک بورڈ نے کوئی وارننگ نہیں دی، انگلینڈ کا ٹور کرنے کیلئے اب بھی پْرامید ہوں، پاکستان کرکٹ کو مشکلات کا سامنا ہے، سب کو پاکستان کرکٹ کیلئے کام کرنا پڑیگا۔واضح رہے کہ احمد شہزاد کو دورہ انگلینڈ کیلئے قومی کیمپ سے ڈراپ کردیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...