آئی پی ایل نے ویرات کوہلی کو بھاری جرمانہ کر دیا

آئی پی ایل نے ویرات کوہلی کو بھاری جرمانہ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنگلور (این این آئی)انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی کو سلو اوور ریٹ پر 48 ہزار ڈالرز کا بھاری جرمانہ کر دیا گیا ٗ کوہلی کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کیخلاف مقررہ وقت میں اپنے اوورز مکمل کرنے میں ناکام رہی تھی۔ کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کو بھی میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔ یہ میچ گزشتہ پیر کو کھیلا گیا تھا ٗگزشتہ ماہ رائزنگ پونے سپر جائنٹس کے خلاف میچ میں بھی ویرات کوہلی کی ٹیم نے یہی کارکردگی دکھائی تھی جس پر ویرات کوہلی کو 23 ہزار ڈالرز کا بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑا تھا۔
واضح رہے کہ سلو اوور ریٹس پر آئی پی ایل کے قوانین انٹرنیشنل میچوں کے مقابلے میں کافی سخت ہیں۔