پی ایس ایل میں چھٹی ٹیم قبول نہیں،فرنچائززکی بھرپور مخالفت

پی ایس ایل میں چھٹی ٹیم قبول نہیں،فرنچائززکی بھرپور مخالفت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پی ایس ایل میں چھٹی ٹیم قبول نہیں، فرنچائزز اپنے موقف پر ڈٹ گئیں، پشاور زلمی کے سوا سب نے تجویز کی مخالفت کر دی۔چاروں مخالف فرنچائزز کے آفیشلز نے فیصلے پر احتجاج کیا۔پی ایس ایل میں شریک کھلاڑیوں کے معاوضوں میں اضافہ کر دیا گیاہے۔گلے سیزن کیلیے28اگست سے ٹرانسفر ونڈو کھلے گی۔
، فرنچائزز جنھیں ریلیز کریں گی ان کے ساتھ نئے پلیئرز ڈرافٹ میں شامل ہوں گے، ایک دوسرے سے ازخود بھی کھلاڑی خریدے جا سکیں گے۔ڈرافٹ میں پلیئرز چننے کے نمبر پر بھی گذشتہ روز بعض فرنچائزز نے احتجاج کیا، منتظمین کے اختیار کردہ طریقہ کار کے مطابق گذشتہ ایڈیشن میں آخری نمبر پر رہنے والی ٹیم لاہور قلندرز کو اس بار سب سے پہلے پلیئرز چننے کا حق حاصل ہوگا، اس کے بعد کراچی کنگز اور پھر پشاور زلمی کا نمبر آئے گا، فاتح اسلام آباد یونائٹیڈ اور رنرز اپ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آخر میں موقع ملے گا، اس حوالے سے ٹیموں نے احتجاج کیا کہ ایسے تو تمام اچھے پلیئرز لاہور کو مل جائیں گے۔