شرمیلا فاروقی کی ڈاکٹر عاصم سے خفیہ ملاقات ،نیب کے کیسز پر گفتگو

شرمیلا فاروقی کی ڈاکٹر عاصم سے خفیہ ملاقات ،نیب کے کیسز پر گفتگو
شرمیلا فاروقی کی ڈاکٹر عاصم سے خفیہ ملاقات ،نیب کے کیسز پر گفتگو

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ سندھ کی مشیر شرمیلا فاروقی نے رات گئے ڈاکٹر عاصم سے خفیہ ملاقات کی ہے جس میں نیب کیسز کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔ڈاکٹر عاصم سے پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں کی خفیہ ملاقاتو ں کا سلسلہ جاری ہے ۔تازہ اطلاعات کے مطابق شرمیلا فاروقی نے جنا ح ہسپتال میں ڈاکٹر عاصم سے ملاقات کی ہے جو تقریباً 40منٹ تک جاری رہی ۔اس دوران ڈاکٹر عاصم کے خلاف نیب کے کیسز کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سہیل انور سیال اور فریال تالپور سمیت کئی رہنما ڈاکٹر عاصم سے خفیہ ملاقاتیں کر چکے ہیں ۔

مزید : کراچی