سراج الحق حقائق کو تورڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں ،امیر جماعت اسلامی اپنے عہدے کا لحاظ کریں :عابد شیر علی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی اور مسلم لیگ نواز کے راہنما ء عابد شیر علی نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی اپنے عہدے اور امیر جماعت ہونے کا لحاظ کریں ،وہ قوم کے سامنے حقائق کو تروڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ سراج الحق کی مشاورت سے اپوزیشن کے بنائے گئے ٹی او آرز جانبدارانہ ہیں،سراج الحق خیبر پختونخوا کے کرپٹ وزیر خزانہ کی سرپرستی کرنے کی بجائے اس کا احتساب کریں ۔انہوں نے کہا کہ سراج الحق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نمائندگی کی بجائے جماعت اسلامی کی نمائندگی اور رہنمائی کریں۔