عابد شیر علی حقائق کو جھٹلا نہیں سکتے،وہ دوسروں پر برسنے کی بجائے اپنے ماموں کو سمجھائیں:ترجمان جماعت اسلامی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان امیر العظیم نے کہاہے کہ عابد شیر علی جوشیلے بیانات سے حقائق کو جھٹلا نہیں سکتے، وزیر اعظم اپنے اور خاندان کے اثاثوں کو نہ چھپاتے تو آج یہ نوبت نہ آتی،عابد شیر علی دوسروں پر برسنے کی بجائے اپنے ماموں کو سمجھائیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق عابد شیر علی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے امیر العظیم کا کہنا تھا کہ عابد شیر علی جوشیلے بیانات سے حقائق کو جھٹلا نہیں سکتے، وزیر اعظم سمیت قومی دولت لوٹنے والوں کے احتساب کا مطالبہ صرف جماعت اسلامی کا نہیں پوری قوم کا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی ٹی او آرزکو تمام جماعتیں مسترد کرچکی ہیں۔امیر العظیم نے کہاکہ ایم ڈی خیبر بنک نے جماعت اسلامی کے صوبائی وزیر خزانہ پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگایا،یہ محض بنک کو اسلامی بنانے کا تنازع ہے۔