اورنج ٹرین ، کینال روڑ توسیعی منصوبوں کیلئے ، پی ایچ اے ایک لاکھ سے زائد نئے درخت لگائے گی

اورنج ٹرین ، کینال روڑ توسیعی منصوبوں کیلئے ، پی ایچ اے ایک لاکھ سے زائد نئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (اقبال بھٹی)پارکس اینڈ ہاٹیکلچراتھارٹی رواں سال شہر کی مختلف شاہراہوں پر لاکھوں کی تعداد میں نئے درخت لگائے گی جن میں کینال روڈ توسیعی منصوبہ کے دوران7000پودے لگائے گی جبکہ منصوبہ کی وجہ سے1301 درخت کاٹے جائیں گے اور کینال روڈ پر پانچ گنازیادہ زیادہ درخت لگائے جائیں گے اس کے علاوہ اورنج لائن منصوبہ پربھی ایک لاکھ کے قریب نئے درخت لگائیں جائیں گے تفصیلات کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی رواں سال لاکھوں کی تعداد میں نئے درخت شہر کی مختلف سڑکوں پر لگائے گی پی ایچ اے ذرائع کے مطابق اتھارٹی نے شہر کو خوبصورت سے خوبصورت بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ پی ایچ اے ذرائع کا کہنا ہے کہ فیروز پور روڈ پر بھی 3000کے قریب نئے پودے لگائے گئے ہیں یہ پودے فیروز پور روڈ پر موجود انڈر پاسز اور اوور ہیڈ برجز پرلگائے گئے ہیں اس کے علاوہ میٹرو بس کے روٹ کے ساتھ ساتھ بھی نئے پودے لگا ئے گئے ہیں انہوں نے مزیدبتایا کہ پی ایچ اے کے جتنے بھی ڈائریکٹوریٹ ہیں وہ بھی پارکوں کے علاوہ شاہراہوں پر پودے لگارہے ہیں تا کہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو اور اس کے ساتھ ساتھ آلودگی کو بھی ختم کیا جاسکے