بھٹوں پر پیشگی اور جبری مشقت کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا،راجہ اشفاق سرور

بھٹوں پر پیشگی اور جبری مشقت کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا،راجہ اشفاق سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نامہ نگار) صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے صوبہ بھر میں اینٹوں کے بھٹوں سے چائلڈ لیبر کے خاتمے میں حکومت پنجاب کو بھرپور تعاون فراہم کرنے پر بھٹہ مالکان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اب بھٹہ خشت پر موثر قانون سازی اور میکا نزم کے ذریعے پیشگی اور جبری مشقت کا خاتمہ بھی یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے یہ بات گزشتہ روز آل پاکستان بھٹہ خشت مالکان ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر شعیب خان نیازی اور جنرل سیکرٹری مہر عبدالحق کی قیادت میں ملاقات والے صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے بھٹہ مالکان عہدیداران کے 25رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
کمشنر سوشل سکیورٹی منصورقادر، ایڈیشنل سیکرٹری لیبر ارشد علی اولکھ، ڈائریکٹر لیبر غلام عباس چیمہ اور محکمہ لیبر کے دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کے وفد نے ان کے مسائل کے حل، جائز مطالبات اور تحفظات پر سنجیدگی سے غور کرنے پر وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف اور وزیر محنت راجہ اشفاق سرور کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ بھٹہ خشت پر چائلڈ لیبر کے خاتمے سے نہ صرف پاکستان اور اقوام عالم بلکہ معاشرے میں بھی بھٹہ مالکان کا مثبت تشخیص اجاگر ہوا ہے ۔ راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ جبری مشقت کے الزامات سے بچاؤ کا واحد حل روایتی اینٹ سازی کی بجائے جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل مکینکل بھٹوں کو کلسٹرز میں فروغ دینا ہے۔ حکومت پنجاب تمام اضلاع میں 2مکینکل بھٹوں کو شروع کرنے میں بھٹہ مالکان کو ہرممکن تعاون فراہم کر ے گی۔