توانائی کے فنڈز اورنج ٹرین پر لگانا تشویشناک ہے،ناصر رمضان گجر

توانائی کے فنڈز اورنج ٹرین پر لگانا تشویشناک ہے،ناصر رمضان گجر

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ( ق )لاہور کے ترجمان ناصررمضان گجر نے پنجاب میں بجلی کی انتہائی کھپت کے مراکز کے قریب مزید4 پاور پلانٹ لگانے کے منصوبہ جات کو ختم کرکے فنڈز اورنج لائن ٹرین منصوبے پر منتقل کرنے کے فیصلہ کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 4پاور پلانٹ کے فنڈز اورنج لائن ٹرین منصوبہ کو منتقل کرنے سے یہ بات عیاں ہوگئی ہے کہ حکمرانوں کی ترجیجات لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں بلکہ اقتدار کو مضبوط کرنا ہے اورعوام کو میگا پراجیکٹ کا لالی پاپ دے کر ان کے ووٹوں سے دوبارہ اقتدار میں آنے کی ناکام کوشش ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1