حکومتی پالیسیوں کے باعث معیشت مضبوط ہوئی،شاہد نذیر

حکومتی پالیسیوں کے باعث معیشت مضبوط ہوئی،شاہد نذیر

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) ٹریڈر ونگ لاہور کے جنرل سیکرٹری شاہد نذیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملک کی ڈوبتی ہوئی معیشت کو بہترین پالیسیوں کے باعث ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔

ہے ،لیکن بعض عناصر ملک کو معاشی ، اقتصادی اور صنعتی لحاظ سے ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے اور مختلف حیلوں اور بہانوں سے ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں لیکن تاجر اور صنعت کار ملک دوشمن عناصر کے مذموم عذائم کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہو ں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہو ں نے اس موقع پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ملک دشمن سیاست کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں بجلی اور گیس کے بحران پر قابو پانے میں کامیاب ہو گئی ہے جبکہ ایک وقت وہ تھا جب ہر گھنٹے کے بعد بجلی کا غائب ہو نا معمول بن گیا تھا جس سے ملک میں کارخانے اور فیکٹریاں بند ہو گئی تھیں اور ہر طرف بے روز گاری اور افرا تفری کا عالم تھا، انہو ں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ٹیکسٹائل انڈسٹری سمیت دیگر تمام شعبوں کو گیس کی لوڈ شیڈنگ سے نکال دیا ہے فیکٹریاں اور کارخانے اپنی گنجائش کے مطابق چل رہے ہیں اور اپنے ایکسپورٹ کے آرڈر مکمل کر رہے ہیں،جبکہ ملک میں میٹرو بس و اورنج ٹرین جیسے بے مثا ل منصوبے عوام کو دیے ہیں یہی و جہ ہے ملک میں انفراسٹرکچر کی بدولت ملک میں سرمایہ کاری کے دروازے کھلنا شروع ہو گئے ہیں، جبکہ ملکی اور غیر ملکی اداروں نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو عوام دوست اور ملک کی معیشت کے لئے انتہائی اہم قرار دیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...