پاک چین سفارتی تعلقات کی 65ویں سالگرہ پر دوستی پرچم کا افتتاح کیا جائیگا

پاک چین سفارتی تعلقات کی 65ویں سالگرہ پر دوستی پرچم کا افتتاح کیا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے کہا ہے کہ پاک چین سفارتی تعلقات کی 65ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں ممالک کی بے مثال دوستی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پاک چین تاریخی تصاویر نمائش، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں مرکزی تقریب عمودی گل پروری کے تحت پھولوں کے ذریعے ترتیب دیئے گئے پاک چین پرچم کا افتتاح، سیمینارز سمیت دیگر تقریبات کا صوبائی دارالحکومت لاہور میں اہتمام کیا جائے گا۔ کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چینی ڈپٹی قونصلر جنرل لاہور وانگ ڈاشو نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان، ایڈیشنل کمشنر عثمان خان خالد، ڈی جی پروٹوکول، ڈائریکٹر پی ایچ اے، ڈپٹی ڈائریکٹر الحمراء آرٹس کونسل، جی سی یونیورسٹی کی ڈرامہ سوسائٹی کے انچارج و صدر سوسائٹی کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ تین روزہ تصویری نمائش 18 مئی کو ٹولنٹن(مارکیٹ) عمارت میں منعقد ہوگی۔ 19 مئی کو پاک چین بے مثال دوستی کو پھولوں کے ذریعے دونوں ممالک کا پرچم بنا کر خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ 22فٹ چوڑے اور 11.5 فٹ اونچے عمودی فلوری کلچر کے ذریعے اس پرچم کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔ 20 مئی کو وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور چینی قونصلر جنرل لاہور مرکزی تقریب کے میزبان ہوں گے۔