پرائس مجسٹریٹوں کے 834مقامات پر چھاپے

پرائس مجسٹریٹوں کے 834مقامات پر چھاپے

لاہور(جنرل رپورٹر) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 834مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر29 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ40,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،50افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر86فراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے32افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1