البیراک کیلئے کامیاب کمپنی کا اعزاز
لاہور(اپنے خبر نگار سے )ترکی کے ایک میگزین ایکو وترین کے مطابق البیراک کو سال2015 میں ایشیا کی کامیاب ترین ترک کمپنی قرار دیا گیا ہے۔ کامیاب ترین کمپنی کو اعزاز چار لاکھ سے زائد لوگوں کی انتخابی رائے کے نتیجے میں دیا گیاہے۔ البیراک کی اس کامیابی کا سہرا پاکستان میں کی گئی سرمایہ کاری کے سر ہے۔ واضح رہے کہ کمپنی سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ دس ہزار سے زائد پاکستانیوں کو روزگار فراہم کر رہی ہے۔ اس موقع پر البیراک ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے لوگوں کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور آئندہ چار سالوں میں پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کو 500 ملین ڈالر تک لے جانے کے خواہاں ہیں۔علاوہ ازیں البیراک ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ہفتہ وار صفائی وآگاہی مہم کے تحت جمعہ کے روز انارکلی میں ایک روزہ آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیاگیا۔