ظالم جرگوں کے خلافکارروائی کا مطالبہ

ظالم جرگوں کے خلافکارروائی کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی)بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب وامام اور چیئر مین مجلس علماء پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے جمعۃ المبارک کے ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایبٹ آباد جرگے کا فیصلہ جس میں ایک لڑکی کو پہلے قتل کیا گیا اور پھر اس کی لاش کو جلا دیا گیا اس کی شدید مذمت کی اور کہا کہ میری حکومت اور عدلیہ سے استد عا ہے کہ جن لوگوں نے جرگے اور پنچائتوں کے ذریعے خود ساختہ فیصلے کیے ہیں ان کو قانوں کے مطابق عبرت ناک سزا دی جائے ۔