حکمران سینہ زوری سے اپنی چوری نہیں چھپاسکتے،اشرف بھٹی

حکمران سینہ زوری سے اپنی چوری نہیں چھپاسکتے،اشرف بھٹی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمران سینہ زوری سے اپنی چوری نہیں چھپاسکتے ۔جہاں حکمران خاندان کے افرادبدعنوانی میں ملوث ہوں وہاں یقیناًاحتساب بڑے چوروں سے شروع کیا جانااشدضروری ہے ۔ کسی کواحتساب سے استثنیٰ نہیں لیکن اخلاقی طورپرحکمران زیادہ سزاوار ہیں کیونکہ دوسروں کے مقابلے میں ان پرزیادہ قانون کااطلاق ہوتا ہے۔حکمرانوں کواس باربیساکھیاں نہیں ملیں گی۔حکمرانوں کااپنے حق میں کلین چٹ کابندوبست کر نابیکار ہے کیو نکہ آئندہ الیکشن میں وہ زیروپرکلین بولڈہوکررہیں گے ،آج نہیں توکل میاں نوازشریف کوپاناماپیپرز کی سچائی تسلیم کرنا جبکہ وزارت عظمیٰ چھوڑاپڑے گی۔جوڈیشل کمیشن کے ٹی آر اوز بارے حکمران خاندان کی مرضی نہیں چلے گی ۔اپوزیشن اپنے متفقہ متفقہ ٹی آراوزسے دستبردارہونے کا تصور بھی نہیں کرسکتی ۔حکمرانوں کے مٹھی بھرحامی بلکہ درباری انہیں احتساب سے نہیں بچاسکتے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...