وزیر اعظم اپنی ناکامیوں کا ملبہ دھرنوں پر ڈال رہے ہیں،ولید اقبال

وزیر اعظم اپنی ناکامیوں کا ملبہ دھرنوں پر ڈال رہے ہیں،ولید اقبال

لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے صدارتی امید وار ولید اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے دماغ پر دھرنے سوار ہو چکے ہیں وہ اپنی ناکامیوں کا ملبہ دھرنوں پر ڈال رہے ہیں،پوری قوم جانتی ہے کے کس کا ایجنڈا کیا ہے؟ مرکز میں تیسری باری اورپنجاب میں چھٹی باری لینے والے اور تجربہ کار ٹیم کا دعوے کرنے والوں کو قوم اچھی طرح پہچان چکی ہے، (ن) لیگ خود ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے اس کے وزراء اپنے سارے کام چھوڑ کر تحریک انصاف پربلا جواز تنقید کرنے پر لگے ہوئے ہیں ۔ گزشتہ روز اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ولید اقبال نے کہا کہ قومیں پلوں اور سڑکوں سے نہیں بلکہ تعلیم یافتہ اور انصاف پر مبنی معاشرے سے ترقی کرتی ہیں،کروڑوں بچے تعلیم کے زیور سے محروم ہو چکے ہیں ، لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے ، غربت ، مہنگائی، بے روز گاری،جہالت،نا انصافی، بد امنی، دہشت گردی کے تحفے (نا کام) لیگ نے عوام کو دئیے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...