پولیس والے ہی عزتو ں کے لٹیرے بن جائیں تو تحفظ کون دیگا،عمر کسانہ

پولیس والے ہی عزتو ں کے لٹیرے بن جائیں تو تحفظ کون دیگا،عمر کسانہ

لاہور (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہور کے صدارتی امیدوار عمر کسانہ نے کہا ہے کہ جب پولیس اہلکار ہی خواتین کی عزتیں لوٹنے لگیں گے تو عوام کو تحفظ کون دے گا ۔کاہنہ میں ڈی ایس پی کی جانب سے 15سالہ لڑکی کے ساتھ بداخلاقی کے بعد انسانیت کا سر بھی شرم سے جھک گیا ہے لیکن ہمارے صوبے کے وزیر اعلی کو بیرونی دوروں ،فوٹو سیشن اور جھوٹے وعدوں کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے ۔جب بھی کسی غریب کی عزت اچھالی جاتی ہے تو وہاں فوٹو سیشن کروانے چلے جاتے ہیں لیکن انکو انصاف نہیں ملتا۔اپنے ایک بیان میں انکاکہنا تھا کہ اگر کسی ایک واقعہ میں مجرموں کو سزا ملی ہو تو معاشرے میں جرم کرنے کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1