کشکول توڑنے کے دعویداروں نے 6.9ارب ڈالر قرض لیا،عبدالعلیم خان

کشکول توڑنے کے دعویداروں نے 6.9ارب ڈالر قرض لیا،عبدالعلیم خان

لاہور (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کشکو ل توڑنے کا دعوی کرنے والوں نے صرف گذشتہ 9مہینوں میں عالمی مالیاتی اداروں سے6.9ارب ڈالر کا غیر ملکی قرضہ حاصل کیا جس سے پاکستان کا مجموعی قرضہ1869ٹریلین روپے تک جا پہنچا ہے ، آج پاکستانی قوم کا ایک ایک بال قرضوں میں جکڑا جا چکا ہے عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تجربہ کارٹیم پر غرور کرنے والی نواز لیگ کے خود انحصاری کے دعوے بھی کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں، وزیر خزانہ مالیاتی امور پر پاکستانی قوم کو اندھیرے میں رکھے ہوئے ہیں وہ اصل حقائق میڈیا سے بھی چھپانے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ ان قرضوں کے علاوہ مختلف منصوبوں کے لیے چین اور ترکی کے ساتھ ہونے والے یکطرفہ معاہدوں کو بھی منظر عام پر نہیں لایا جا رہا جس کی ایک مثال اورنج لائن ٹرین کا ہونے والا معاہدہ ہائیکورٹ میں پیش کرنے سے انکار کی صورت میں سامنے آیا عبدالعلیم خان نے کہا کہ آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کرنے کے دعوے بھی دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...