(ن) لیگ نے ہمیشہ اقدار اور اخلاق کی سیاست کی،خواجہ عمران نذیر

(ن) لیگ نے ہمیشہ اقدار اور اخلاق کی سیاست کی،خواجہ عمران نذیر

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ( ن) لیگ نے ہمیشہ اقدار اور اخلاق کی سیاسی کی، گندی اور ذاتیات کی سیاست عمران خان کا ہی وطیرہ ہے ،ٹی او آرز پر اتفاق رائے کے لئے حکومت تیار ہے ،عمران خان جان لیں کسی کی خواہشات پراستعفٰی دیا جا سکتا ہے اور نہ ہی آپ کی خواہش کے مطابق ٹرن آف ریفرنس بنائے جا ئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزاسمبلی سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اب پی ٹی آئی والے کیوں پریشان ہو رہے ہیں احتساب تو سب کا ہونا ہے اور ہو کر رہے گا، وزیر اعظم میاں نواز شریف نے خود کو احتساب کے لئے پیش کردیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...